Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کی طرف سے برطانوی شاہی جوڑے کوقدرتی آفات کے حوالے تفصیلی بریفنگ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)برطانوی شاہی جوڑے نے وادی چترا ل میں صدیوں سے بسنے والے کالاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لیتے رہے۔
.
وادی بمبوریت آمد پرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ چترال کے ریجنل ایمرجنسی مینجمنٹ پروگرام افیسر محمدولی نے شاہی مہمان کو کلائمیٹ چینج کے باعث ہونے والے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں یہ خطہ سب سے زیادہ متاثر ہے اور مستقبل میں بھی بھیانک قسم کے خطرات سے دوچار ہے جس کے لئے ابھی سے تیاری کرنے اور کمیونٹی کو موبلائز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ(آکاہ) چترال میں گذشتہ 20سالوں سے قدرتی آفات سے نمٹنے اور مقامی لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد میں مصروف ہے. اس وقت چترال بھرمیں 20ہزارتک والنٹیئرز رضارکوں کوتربیت دی گئی ہے جن میں ہرقسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تربیت یافتہ والنٹئرزقدرتی آفات جو کہ سیلاب زلزلوں و دیگر مصائب کی شکل میں آنے کی صورت میں اس کا مردانہ وار مقابلہ کر سکتے ہیں تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملی اپنا کر زیادہ سے زیادہ جان و مال کو محفوظ کیا جا سکے۔
.
اس موقع پرشہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ان اثرات سے یہ سیکھیں گے کہ اس عالمگیر تباہی سے کیسے نمٹا جائے اور ان تبدیلیوں کی رفتار کو کیسے سست کیا جائے۔برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہندوکش کے برف پوش پہاڑوں اور وہاں کے خوبصورت نظاروں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے ایمرجنسی رسپانس ٹیم قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے مشق کرنے کے لئے تیارتھے.

akah breafing to prince William at Bumburate Chitral 1

akah breafing to prince William at Bumburate Chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
27492