Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج پالیسی 2020ء کے اہم نکات……….. حبیب الرحمن

Posted on
شیئر کریں:

☜ حج 2020ء کے لئے پاکستان کا کل منظور شدہ کوٹہ = 179,210

☜ سرکاری اسکیم %60 جبکہ پرائیویٹ سکیم %40 کے تناسب سے تقسیم کیا گیا ہے۔

☜ سرکاری اسکیم کے تحت 107,526 اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت 71,684 حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔

☜ شمالی ریجن پیکج بغیر قربانی= 463,445 روپے
(اسلام آباد، پشاور، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، رحیم یار خان)

☜ جنوبی ریجن پیکج بغیر قربانی = 455,695 روپے
(کوئٹہ، کراچی، سکھر)

☜ قربانی اختیاری ہوگی۔ جو حاجی صاحبان سرکاری اسکیم میں قربانی کرنا چاہیں، ان کو 22,825 روپے حج پیکج کے علاوہ جمع کرانے ہونگے۔

☜ پاسپورٹ جس کی کم از معیاد 01 فروری 2021، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

☜ حج درخواستیں 24 فروری سے لیکر 04 مارچ تک نامزد کردہ بینک میں وصول کی جائیں گی۔ کامیاب امیدواروں کا اعلان کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعہ ہوگا۔

☜ 70 سال سے زائد عمر افراد (01 جنوری 1950 سے پہلے کی پیدائش) کے لئے 10000 کا کوٹہ مختص۔ زیادہ درخواستیں وصول ہونے کی صورت میں زیادہ عمر والوں کو ترجیح۔

☜ پچھلے تین سال (2017، 2018، 2019) سے مسلسل ناکام امیدوار قرعہ اندازی سے مستثنٰی بشریطہ انہوں نے گزشتہ تین سال میں پرائیویٹ اسکیم میں حج نہ کیا ہو۔

☜ اوور سیز پاکستانیوں کے لئے 1000 سیٹیں مختص۔

☜ سرکاری کوٹہ کا %1.5 یعنی 1623 سیٹیں ہارڈ شپ کیسز کے لئے مختص۔

☜ سرکاری کوٹہ میں 500 سیٹیں EOBI سے رجسٹرڈ ورکرز کے لئے مختص۔

☜ تمام درخواست گزار بشمول حج بدل اور نفل حج ادا کرنے والے سرکاری اسکیم کے اہل ہونگے بشرطیکہ انہوں نے پچھلے 5 سالوں 2015 سے 2019 تک سرکاری اسکیم کے تحت حج نہ کیا ہو۔ اس ضمن میں صرف خاتون کے محرم کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ لیکن دوبارہ حج کرنے پر سعودی قوانین کے مطابق اضافی رقم روانگی سے پہلے ادا کرنی ہوگی۔

☜ کسی بھی عمر کی خاتون محرم کے بغیر حج پر نہیں جاسکے گی تاہم فقہ جعفریہ کی 45 سال سے زائد عمر حاجن کو محرم کی شرط سے مستثنٰی۔

☜ مکہ مکرمہ میں رہائش عزیزیہ، بطحہ قریش میں ہوگی۔ حرم جانے کے لئے 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت۔

☜ مدینہ منورہ میں تمام حجاج کی رہائش مرکزیہ میں دینے کی کوشش کی جائے گی۔

☜ دوران قیام مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مشائر میں پاکستانی ذائقہ کے مطابق تین وقت کا کھانا بھی پیکج میں شامل۔

☜ حج پر جانے سے پہلے تمام حجاج کو آگاہی مہم کے تحت تربیت دی جائے گی جوکہ لازمی ہوگی۔

☜ دوران حج کسی بھی حاجی کے فوت ہونے پر سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق تدفین سعودیہ میں ہوگی۔

☜ تمام سرکاری اسکیم کے حجاج کو حج سے واپسی پر 5 لیٹر زمزم مہیا کیا جائے گا۔

☜ سعودی عرب میں رہائش کے دوران تمام حجاج کو سعودی قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔

☜ اسلام آباد کے بعد کراچی، کوئٹہ، پشاور لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔(چترال ٹائمزرپورٹ )


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان, مضامینTagged
32410