
زنگ لشٹ تورکہو کے رہائشی پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے
تورکہو(شراف الدین ) تورکہو زنگ لشٹ گاوں کے رہائشی پانی کی بوند بوند کوترسنے لگے. گاؤں تقریبا ڈیڈھ سوگھرانوں پرمشتمل ھے ۔جہاںپر دو پائپ لائن موجود ہیں، ایک منصوبہ پرانا تھا جبکہ دوسرے منصوبہ کیلئے پچھلی حکومت میں سابق ایم پی اے سید سردار حسین نے تقریباً 98 لاکھ روپے کی گرانڈ فراہم کی تھی. لیکن متعلقہ محکمہ کی ناقص حکمت عملی ، علاقے کےعوام اورنمائندگان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ دونون پائپ لائن خراب ھیں اور موسم سرمااتے ھی علاقے میں پانی ناپید ہوجاتا ھے اور پورے گاؤں کے عوام گھنٹوں کا فاصلہ طے کرکے پانی لانے پرمجبور ہیں. جن میں ذیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں صرف ایک جگہ پر پانی کےحصول کے لئے جمع ھوتے ھیں اور پانی کے ایک ایک قطرے کے لئے ترستے ھیں علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ .ایک چھوٹے گاوںکیلئے پائپ لائن کے دو منصوبے ہونے کے باوجود علاقے میں پانی کا نہ ہونا محکمہ پبلک ہیلتھ کیلئے لمحہ فکریہ ہے .انھوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے .