Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

SRSP کی طرف سے مستوج میں پیڈو کے ٹرانسمیشن لائن اور میٹر استعمال کرنے کے خلاف احتجاجی جلسہ

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج ، چوئنچ ، چپاڑی و ملحقہ علاقوں کے عوام کی ایک احتجاجی جلسہ زیر صدارت صدر عوامی تحریک مستوج سید مولوی الدین شاہ چوئنچ میں منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسہ کا مقصد ایس آر ایس پی کے زیر انتظام مستوج خاص میں تعمیر شدہ پن بجلی گھر کیلئے محکمہ پیڈو(شیڈو) کی مین اور ڈسٹربیوشن لائن اور میٹر وں کے استعمال کے خلاف تھا ۔ جلسہ میں بتایا گیا کہ مستوج اونشت میں تعمیر شدہ پن بجلی گھر کیلئے ایس آر ایس پی کی طرف سے لائن بچھانے کی بجائے محکمہ پیڈو کی طرف سے ریشن بجلی گھر کیلئے بچھائے گئے لائنوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اور ساتھ محکمہ پیڈو کا میٹر بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ مقرریں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے حال ہی میں گولین گول 106میگاواٹ بجلی گھر سے لوئر چترال کے ساتھ سب ڈویژن مستوج کو بھی بجلی دینے کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔ اور یہ بجلی پیڈو کی موجودہ لائن کے زریعے ہی دی جائیگی۔ جبکہ ایس آرایس پی حکام نے پرواک سے اگے مذکورہ لائن کو مکمل طو رپر کاٹ کر علیحدہ کردیا ہے۔ جس کا مقصد پرواک سے اگے مستوج ، چنار ، چوئنچ ،چپاڑی ، پرکوسپ ، کارگین ودیگر علاقوں کو گولین بجلی سے محروم کیا جارہاہے۔جس کی ایم این اے چترال کی طرف سے بار بار اعلانات کیا گیا ہے ۔ انھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کو بجلی گھر کی تعمیر کیلئے ایسٹیمیٹ بناتے وقت ٹرانسمیشن لائن اور کھمبوں کو بھی شامل کرنا چاہیے تھا ۔اگر شامل کئے گئے تھے تو وہ میٹریل کہا ں گئے ؟ ۔ جلسہ میں 23دسمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مقرریں نے کہا کہ ایس آر ایس پی اپنی لائنوں کا بندوبست کریں اور محکمہ پیڈو کے لائن استعمال کرنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ تاہم سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندر الملک کی موقع پر اکرمسئلہ کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین پر آمن طور پر منتشر ہوگئے ۔

mastuj jalsa chuinj mastuj jalsa chuinj2 mastuj jalsa chuinj22 mastuj jalsa chuinj against srsp


شیئر کریں: