Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کو کم کرکے ایک کرنے کا فیصلہ ، علاقے میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ مردم شماری کے بعد آبادی کے لحاظ سے صوبے کے مختلف اضلاع کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں ردو بدل کیا جارہاہے۔ جس کے نتیجے میں چترال کے صوبائی اسمبلی کی دونشستوں کے بجائے ایک ہوجائیگی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کیلئے کم از کم ووٹروں کی تعداد 308316مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ چترال کی آبادی 447362ہے ۔ جس کے تناظر میں چترال کو 1.45کی اوسط مل رہی ہے۔ اور چترال کی موجودہ دو نشستیں ہیں۔ لہذا ایک نشست کو کم کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح ایبٹ آباد، چارسدہ ، ہریپوراورصوابی کی بھی ایک ایک نشستیں کم کی جارہی ہے۔ جبکہ لوئر دیر کو ایک اضافی نشست ، پشاور کو تین اور سوات کو ایک اضافی نشست آبادی کے لحاظ سے دی جارہی ہے۔ باقی اضلاع میں کوئی ردوبدل نہیں ہے۔ چترال کی ایک نشست کم کرنے کے حوالے سے لوگوں میں انتہائی بے چینی پھیل گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے سے پسماندہ ضلعے کے ساتھ اگر ایک نشست کو کم کیا گیا توعلاقہ مذید پسماندگی کا شکار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس صورت حال میں چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں پہنچے گا۔ اسی طرح قومی اسمبلی کی نشست کیلئے بھی کم از کم ووٹروں کی شرط 780,000مقرر کی گئی ہے۔ اس تناظر میں اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے دیر کے ساتھ الحاق کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان نشستوں میں کمی یا اضافے کا اثر آئندہ انتخابات میں پڑے گا۔ موجودہ ممبران آئندہ الیکشن تک اپنی نشستوں پر موجود رہیں گے۔ تاہم دسمبر کے اخر تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نوٹفیکشین جاری کرنا متوقع ہے ۔ جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔
chitral PA seats

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3471