Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپیل برائے امداد……….عبد الصمدساکن آوی اپرچترال

Posted on
شیئر کریں:

آوی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ عبد الصمد ساکنہ خوران ڈوک اوی اٹھارہ سال کی عمر میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے. ان کے بقول جب مستوج روڈ پر مرمت کا کام ہو رہا تھا تو وہ بطور مزدور کام کرتے ہوئے بونی زوم کے مقام پر بلاسٹنگ کے دوران شدید زحمی ہو گئے ۔اور سات دن بعد ہسپتال میں جب ہوش آیا تو بینائی سے محروم ہوگئے تھے.
.
عبدالصمد کہتے ہیں کہ پانچ سال تک ماں اور بھانجی کے سہارے جئے لیکن پانچ سال بعد اللہ تعالٰی نے انھیں دل کی بینائی عطا کی اور اب وہ کہیں بھی جا سکتا ہے۔عبدالصمد شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ چند مقامی دردمند افراد انکے ساتھ تعاون بھی کرتے ہیں۔ لیکن اسلامی فلاحی مملکت کا یہ شہری انتہائی مستحق ہونے کے باوجود کسی بھی حکومتی امداد سے تا حال محروم ہے۔

انھوں نے تمام مخیر حضرات اور بہن بھائیوں کے علاوہ ضلعی زکواۃ چیرمین اور متعلقہ ریاستی اعلی محکموں سے امداد کی اپیل کی ہے. امداد کے خواہشمند حضرات درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں.
.
عبدالصمد ساکن آوی خوران ڈوک تحصیل مستوج ضلع اپرچترال
فون نمبرِ 4139637 0340


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31700