Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلی تعلیم میں خواتین لیکچررکی اسامیوں کو حتمی شکل دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین لیکچرار پولیٹکل سائنس کی بارہ اسامیوں، خواتین لیکچرار ،مطالعہ پاکستان کی گیارہ اسامیوں اورمرد لیکچرار اردوں کی نواسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو بھی بھجوادی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیاسیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے کیاگیا۔
دریں اثنا مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر مستقل بنیادوں پرڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ کے دواسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن / انفارمیشن آفیسرز (بی ایس۔ 17 ،بی ایس۔ 18 پرسنل)ضابطہ خان اورامجد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( بی ایس۔ 18 )کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کے لئے آزمائشی بنیادوں پرکام کریں گے۔ اس امر کااعلان محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10399