Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، دوما دومی بجلی گھر جلد از جلد چالو کیا جائے..تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ذاکرزخمی) تحریکِ تحفظِ حقوقِ اپر چترال کی کال پر بونی کے عمایدین اور تحریک کے کارکنوں کا ایک اجلاس آج بونی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تحریک کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال نے کی اور نظامت تحریک کے سرگرم رُکن اورانفارمیشن سکرٹری محمد پرویزلال نے کی۔ اجلاس میں صرف ایک ایجنڈا رکھا گیا تھا جو کہ بونی کے لیے بنائے گئے دوما دومی بجلی گھر کو چالو کرنے کے بارے تھی۔

اجلاس میں بونی کے عمایدین کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقررین اس بارے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہاار کرتے ہوئے دوما دومی بجلی گھر کو جلد از جلد چالو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد پاس کرکے متعلقہ ادارہ۔انتظامیہ اور سی۔ای۔او ایس۔ار۔ایس۔پی کو بھیجوایا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دوما دومی بجلی گھر تیار ہوکر بھی دو سال بیت گئے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر 11کروڑ سے بھی زیادہ خرچ کرکے علاقے کے لوگوں کو بجلی کی سہولت دینے سے قاصر ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کئی بار میٹنگ کیے گئے۔ قرارداد متعلقہ اداروں‌تک پہنچایا گیا، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس میں ادارے کے فنڈز کے علاوہ کمیونٹی کے بھی خاطر خواہ حصہ داری ہے اس لیے کمیونٹی مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہے کہ ایس۔ ار۔ ایس۔ پی دوما دمی بجلی گھر کو جلد از جلد چالو کرکے کمیونٹی کو وعدے کے مطابق سہولت دے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31341