Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ ایژ میں پہاڑی پتھرلگنے سے رہائشی مکانات منہدم، مکین بال بال بچ گئے

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ کے نواحی گاوں‌ایژ ڈوکڈور میں‌ رہائشی مکانات کو پہاڑی پتھر لگنے سے چھت منہدم ، سامان ملبے تلے دب گئے، کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایژ ڈوکدور کے رہائشی دروخم بیگ ولد خضداربیگ کے گھرکی چھت پراچانک پہاڑی پتھر لگا جو چھت کو توڑ تے ہوئے گھریلیو استعمال کے سامان کو بھی روند ڈالا ہے . تاہم گھر کے مکین سردی سے بچنے کیلئے دھوپ میں‌ بیٹھنے کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں.
موقع پر فوکس کے والنٹیرز امیر اللہ ، سلیم اللہ ، اسرارالدین ، ذاکر حسین وغیرہ پہنچ کر گھر سے ملبہ ہٹانے میں‌مدد کی. عینی شاہدین کے مطابق پتھرکئی من وزنی ہونے کی بناپر والنٹیئرز بھی ان کو گھر کے اندر سے ہٹا نہ سکے ہیں. تاہم گھرکے مکینوں کو فوکس کے والنٹیرز نے رشتہ داروں‌کے گھر منتقل کئے ہیں. عینی شاہدین نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ کئی من وزنی پھتر لگنے سے مکانات کی قینچی اور شہیترمکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں. جس کی وجہ سے دوبارہ چھت ڈالنے سے پہلے وہاں‌پر رہائش ممکن نہیں.جبکہ گھریلیواستعمال کے سامان بھی ملبے تلے دب کراستعمال کے قابل نہیں‌رہے ہیں‌. ان کا مذید کہنا تھا کہ حالیہ مسلسل بارش اور برف باری کےبعد دھوپ نکلتے ہی پہاڑی پتھراوربرفانی تودہ گرنے کا سلسلہ جاری ہے. جس کی وجہ سے فوکس والنٹئیرز نے پہاڑی علاقوں‌کے رہائشیوں‌کو اختیاط برتنے اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے . اور کسی بھی ناگہانی صورت حال میں‌فوکس والنٹئیرز کو اطلاع دینےکی استدعا کی ہے .
lotkoh rulling stone hit a home2
lotkoh rulling stone hit a home


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19748