Chitral Times

May 7, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرتاج احمد ودیگرکی طرف سے فیڈریشن آف چیمبرز کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے چیمبر کے دیگر رہنماؤں محمد وزیر خان اور حاجی غفار خان کے ہمراہ فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر انجم نثار اور دوسرے عہدیداروں کو چترال چیمبر آف کامرس اور اہالیان چترال کی طرف سے مبارک باد پیش کی اور اس موقع پر روایتی تخفہ پیش کیا۔ سرتاج احمد خان نے بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے پلیٹ فارم سے انتخاب جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انجم نثار کی ولولہ انگیز قیادت میں چترال میں کامرس اور انڈسٹری کو مثالی ترقی ملے گی۔ اس موقع پر انجم نثار نے بھی اہالیان چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
sartaj ahmad khan met president chamber president 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30819