Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مجھ پر ووٹ بیجنے کے جھوٹے الزامات لگایا جارہا ہے میں پارٹی کے ساتھ غداری کا سوچھ بھی نہیں سکتی ۔۔ فوزیہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سینٹ الیکشن میں ووٹ بیجنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے ۔ جس کی وہ بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ جمعرات کے دن پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رحمت غازی و دیگر کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے قرآن پاک پر قسم کھا کر کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ غداری کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ جبکہ انھوں نے پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر ووٹ دیا ہے ۔ انھوں نے مرکزی چیئرمین عمران خان سے اس کا نوٹس لینے اور باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ ایم پی اے نے کہا کہ پارٹی نے انھیں‌جو عزت دی ہے وہ اسکا سود کیسے کرسکتی ہے ؟‌ فوزیہ نے مذید بتایا کہ انھوں نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ایک درخواست دی ہے کہ ان کے پول کئے ہوئے ووٹ کی حقیقت بھی عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ وہ ان جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوسکے ۔
پشاور سے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے سوشل میڈیا میں ان کے خلاف بے سروپا الزامات اور پروپیگنڈے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی بیٹی ہونے کے ناطے وہ چترال کی عزت کا سودانہیں کرسکتی اور نہ اتنی گھٹیا حرکت کیلئے سوچ سکتی ہے ۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف نازیبا بیانات کی مذمت کرتے ہوئے تمام بہن بھائیوں سے اپیل کی کہ اصل حقائق سامنے آنے تک انتظار کیا جائے۔ بلا تحقیق پروپیگنڈہ پھیلانا کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتی ۔

دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے پی ٹی آئی کی ہائی کمان کی طرف سے بی بی فوزیہ پر ووٹ بیجنے کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پر الزام لگانا پوری چترالی قوم پر الزام لگانے کے مترادف ہے ۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن کے زریعے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے لایا جاسکے۔


شیئر کریں: