Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متحدہ مجلس چترال کی ابتدائی نشست، بنیادی اور ابتدائی امور طے ، عنقریب تنظیم سازی کا فیصلہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) متحدہ مجلس عمل چترال کی ابتدائی نشست گزشتہ دن منعقد ہوئی ، جس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کی ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اتحاد کے حوالے سے بنیادی اور ابتدائی امور طے پائے۔ جبکہ عنقریب ضلع کی سطح پر ایم ایم اے کی تنظیم سازی ہوگی ۔ جس کے بعد نشستوں کی تقسیم کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیوں اور عوامی رابطے کا عمل شروع کیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ کے علاوہ جماعت اسلامی کی نمائندگی مولانا جمشید احمد ، قیم ضلع فضل ربی ، سینئر رہنما خان حیات اللہ خان، قاری فد ا محمد ، قاضی سلامت اللہ ، اور جے یوآئی کی طرف سے ضلعی امیر قاری عبد الرحمن قریشی ، نائب ضلع ناظم مولانا عبد الشکور ، قاری وزیر ، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، صوبیدار میجر عبد الصمد و دیگر نے شرکت کی ۔
mma ijlas chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8942