Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان قدرتی شاہکار اور سیاحت کے لا محدود مواقع رکھنے والی سر زمین ہے، عمران خان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نا قابل تصور خوبصورتی چھپائے ہوئے قدرتی شاہکار اور سیاحت کے لا محدود مواقع رکھنے والی سر زمین ہے۔ برطانیہ کے ٹریول میگزین وینڈ لسٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ حیران کن 9قدرتی شاہکار کے عنوان سے چھپنے والے آرٹیکل کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کمنٹس میں یہ بات کہی۔ برطانوی میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق وینڈر لسٹ برطانیہ کا نمایاں خود مختار ٹویول میگزین ہے۔ جو دنیا بھر کے سیاحوں کو سیاحت کے وستیاب مواقع، سیاحتی مقامات کی نمایاں خصوصیات کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کے فوٹوز اور ان علاقوں کے بارے میں حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرتا ہے۔ پاکستا ن میں سیاحت کی استعداد کے بارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ کوہ ہمالیہ کی بلند ترین جادوئی وادیوں اور خوبصورت جغرافیہ کے باعث پاکستان کو 2020 کی بہترین سیاحتی سرزمین قرار دیاگیا ہے جہاں ہر سیاح پرامن ماحول میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں پاکستان میں حیران کن قدرتی مناظر کی فہرست میں میگزین نے بلتورو گلیشیئر، وادی نیلم، ہنگول نیشنل پارک، ٹرانگو ٹاورز، دیوسائی کے میدان، تھر کے صحرا، سیف الملوک، وادی ہنزہ اور ایبٹ آباد جھیل کو شامل کیا ہے۔ میگزین کے آرٹیکل میں پاکستان میں لازم کرنے والے 13بہترین کام پاکستان کی 7خوبصورت ترین مساجد اور چار ایسے تجربات جوآپ کو پاکستان کی محبت میں گرفتار کر سکتے ہیں کے عنوان سے لکھے گئے تین مزید آرٹیکلز کا لنک بھی دیا گیا ہے۔ یہ مضامین پاکستان کی ثقافت، رسم و رواج، روایات اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے ماضی قریب میں برطانوی میگزین نے شامل کئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30606