Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں ایک اورسندھ میں مزید 2 پولیو کیسزکی تصدیق، مجموعی تعداد101 ہوگئی

شیئر کریں:

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ)صوبہ سندھ میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی، رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 101 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے پولیو حکام نے سندھ سے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کیسز میرپور خاص سے رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیو حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک کیس صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں‌ رپورٹ ہوا ہے .

خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 101 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ 16 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔ اخری اطلاع کے مطابق ایک اورکیس گجرانوالہ میں‌ سامنے آیا ہے تاہم اسکی تصدیق نہ ہوسکی ہے.
.
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں جان دینے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے لے کر جائیں، ہم سب کو پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیئے۔
WPV cases in pakistan polio case 101


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
29868