Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی)بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا، اقلیتی رکن جیمز اقبال کا بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ بل میں کہاگیا ہے کہ 7سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے، اگرمجرم کی عمر21سال سے زائد ہوتو100افراد کے سامنے پھانسی دی جائے،مجوزہ بل میں کہاگیاہے کہ 10سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوعمر قیدکی سزا دی جائے، 14سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے، بل میں 18سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا کی تجویزکی گئی ہے،بل میں کہاگیا ہے کہ معذورافراد کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو 14 سال قید کی سزا دی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
29879