Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان چترال کے زیراہتمام نیشنل ووٹر ڈے منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نیشنل ووٹرڈے کے سلسلے میں ایک پروقارتقریب گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائز چترال کے ہال میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد تھے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ضلعی الیکشن کمشنر فلک ناز نے قومی اہمیت کے اس دن پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور انتخابی اصلاحات، انتخابی فہرستوں کی نظرثانی، ڈسپلے سنٹرز کا قیام، ووٹررجسٹریشن، خصوصاخواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات سے شرکاء کو اگاہ کیا۔ انھوں نے طلباو طالبات پر زور دیا کہ وہ ملک کے معمار ہیں لہذا الیکشن کمیشن کا سفیر بنیں الیکشن کمیشن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اورووٹ کی اندارج کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔

تقریب سے پرنسپل ممتاز احمد، مولانا جمشید احمد ودیگرکے علاوہ طلباء نے بھی خطاب کیا اخر میں اس حوالے سے ایک اگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا.
national voters day held chitral
voters day held in chitral under election commision 10

voters day held in chitral under election commision 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29453