Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایچ کیوہسپتال دروش کیلئے دو اوربونی کیلئے ایک ڈاکٹرتعیناتی کے احکامات جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ‌خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کیلئے دو ڈاکٹرزاورٹی ایچ کیوہسپتال بونی کیلئے ایک ڈآکٹر تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں. سیکریٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر ہارون مصطفیٰ‌ کو میڈیکل آفیسرٹی ایچ کیوہسپتال بونی ،ڈاکٹر عظمت علی شاہ کو میڈیکل آفیسرٹی ایچ کیوہسپتال دروش اورلیڈی ڈاکٹر بی بی حفصہ کو ویمن میڈیکل آفیسر دروش تعینات کردیا گیا ہے . تینوں ڈآکٹروں‌کو فوری طورپرچارچ سنبھالنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے .
دریں‌اثنا مختلف مکاتب فکر نے دونوں‌ہسپتالوں‌میں ڈاکٹروں‌کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ ، سیکریٹری ہیلتھ اورخصوصی طور پر ڈپٹی کمشنرچترال نویداحمد اوردونوں‌ایم پی ایزکی کاوشوں‌کو سراہا ہے اور اس امید کا اظہارکیاہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز اپنے ٹینورمکمل ہونے تک ڈیوٹی انجام دیتے رہیں‌گے . یادرہے کہ دونوں‌ہسپتالوں‌میں گزشتہ کئی مہینوں‌سے ڈاکٹروں‌کی کمی کی وجہ سے عوام انتہائی تکلیف میں‌مبتلاتھے. اوربارباراحتجاج کرنے پر مجبورہوئے تھے .
thq hospitals drosh booni doctros transfer order
THQ Hospital Booni mastuj


شیئر کریں: