Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے احاطے میں مریضوں‌کے اٹینڈینس کیلئے پناہ گاہ کاقیام

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے احاطے میں‌پناہ گاہ کا قیام عمل میں‌لایاگیا ہے . ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان نے گزشتہ دن پناہ گاہ کا دورہ کیا . جہاں‌ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں‌داخل خواتین مریضوں‌کے ساتھ آنے والے افراد کے ٹھہرنے (رات گزارنے) کا بندوبست کیا گیا ہے. اس موقع پرانتظامیہ کی طر ف سے پناہ گاہ کی دیکھ بھال کیلئے تمام مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے . اس پناہ گاہ کا افتتاح چند دنوں‌کے اندر متوقع ہے.

یادرہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے مین گیٹ کے ساتھ سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد کی کوششوں‌سے خواتین کیلئے تعمیر شدہ انتظار گاہ کے دیواروں‌کو اونچاکرکے پناہ گاہ تعمیر کیاگیاہے . جہاں‌دو درجن سے زیادہ افراد کو ٹھرانے کی گنجائش موجود ہے .

panahgah chitral dhq hospital

panahgah chitral dhq hospital 2


شیئر کریں: