Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اے مستوج کے ملازمین گزشتہ پانچ مہینوں سے تنخواہوں‌سے محروم

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال کے ٹی ایم اے مستوج کےاسٹاف کو پچھلے 5 مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے غریب ملازمین شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں گھر کا چولہا جلائے رکھنا ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ متعلقہ حکام سے بار بار گزارشات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹی۔ایم۔اے اسٹاف اپنی ڈیوٹی تاحال بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں. اگر اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی گئی تو تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق احتجاج پر مجبور ہونگے۔
.
پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ تحریک حقوق عوام اپر چترال ٹی۔ایم۔اسٹاف کے اس جائز مطالبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور متعلقہ اداروں اور مجاز افسران سے گزارش کرتی ہے کہ غریب ملازمین کو بلا تاخیر تنخواہوں کی ادائیگی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ وہ اپنے گھریلو مسائل سے بالاتر ہو کر اپنی ڈیوٹی بطریق احسن سرانجام دے سکیں۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی صورت میں ملازمین احتجاج پر مجبور ہو جائینگے اور تحریک حقوق عوام انکے جائز احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔تحریک حقوق عوام متعلقہ حکام سے ایک مرتبہ پھر بلا تاخیر مثبت کردار ادا کرنے کی گزارش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ غریب ملازمین کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29152