Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چتر ال شاہ سعود کی سماگول کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

موڑکہو ( چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چتر ال شاہ سعود نے تحصیل موڑکھو میں سماگول کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام نے مختلف مسائل سے ان کو آگاہ کیا جن میں سے بعض کے حل کے لئے انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ بعض کے حل کے لئے بالائی حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی اپر چترال نے کہاکہ عوام کے مسائل کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کیا ہواہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت کسی سرکاری افسر کی طرف سے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمستوج معظم خان اور مکرم خان موجود تھے۔ اس سے قبل انہوں نے نیکاندہ نوگرام کے مقام پر ACTED کے مالی اور تکنیکی تعاون سے سولر ایریگیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔

dc upper chitral organizes khuli kachehri
dc upper chitral organizes khuli kachehri2

dc upper inauagrated acted project

dc upper chitral inauagrated acted project

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29145