Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوراغ ، زخمی بھڑیا خوراک اور مدد کیلئے انسانی آبادی میں‌گھس آیا

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز )کوراغ گاوں کے قریبی پہاڑی کڑک کے مقام پر زخمی بھیڑیا مدداورخوراک کیلئے انسانی آبادی میں گھس آیا ہے . عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی علی الصبح کڑک کے مقام پرچترال مستوج روڑ پر زخمی بھڑیے کو دیکھا گیاہے جوانتہائی زخمی اورکمزورحالت میں ہے. اورخوراک یاشکار کی تلاش میں‌ پہاڑ سے نیچے اکرخود شکاربن گیا ہے .
.
تاہم یہ معلوم نہ ہوسکی کہ بھڑیا کوکسی دوسرے جانوروں‌نے کاٹا ہے یا کسی اونچی پہاڑی سے گرا ہے .بعض ذرائع کے مطابق بھڑیا رات کے وقت خوراک کی تالاش میں‌ رہائشی آبادی کا رخ کیا ہے اورسڑک کراس کرتے ہوئے کسی تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے. بھیڑیا کی ایک انکھ اورایک ٹانگ زخمی ہے. موقع پر متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں‌کو اطلاع دی گئی مگر اخری اطلاع تک وائلڈ لائف کی طرف سے مدد کیلئے کوئی نہیں‌پہچاتھا .

تاہم ایک رضاکار نے زخمی بھیڑیےکو بونی ویٹرنری ہسپتال پہچنچایا ہے جہاں‌ بے سروسامانی کاشکاراسٹاف بھیڑیے کی مدد سے قاصر بتائے گئے . اورمطلوبہ ادویات وسامان نہ ہونے کے ساتھ مستند اسٹاف بھی دستیاب نہ ہوسکا ہے . اخری اطلاع کے مطابق ڈی ایف اووائلڈ کی نوٹس میں انے کے بعد انھوں‌نے اسٹاف کو فرسٹ ایڈ دینے کی ہدایت کی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27992