Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینئرسول جج چترال کی عدالت نے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کوفوری طورپرکھولنے کا حکم دیدیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) سنیئر سول جج چترال کی عدالت نے گذشتہ ایک ہفتے سے بند چترال کے معروف تعلیمی درسگاہ لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کو کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ سکول کے پرنسپل مس کیری کے حکم پر سکول کی غیر قانونی بندش کے خلاف طلباء وطالبات کے والدین نے عدالت سے رجوع کئے تھے۔

یادرہے کہ گزشتہ تین دنوں کی مسلسل اجلاسوں کے بعد والدین کی طرف سے ایک ثالثی کمیٹی بنائی گئی ہے جو سکول انتظامیہ اور احتجاجی اساتذہ کے درمیان معاملہ کوسلجھانے میں والدین کی طرف سے کرداراداکریگی۔ اور اس کمیٹی کی چیئرمین شپ سابق ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرافسرعلی کو دی گئی ہے. جنھوں‌نے گزشتہ تین دنوں‌سے کوششوں‌کے بعد احتجاجی اساتذہ کو منانے کے بعد سکول انتظامیہ سے جب بات کرنے کی کوشش کی تو سکول پرنسپل کمیٹی کے تمام ممبران سے ملنے سے ہی انکار کیا. جس پر کمیٹی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چترال کے معروف قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ کی وساطت سے آج سینئر سول جج چترال کے عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے فوری طور پر سکول کے تمام سیکشن کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔
civil judge chitral order against principal langland school chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27342