
تورکہو، ایک اورنوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا
شاگرام (چترال ٹائمزرپورٹ) تورکہوگاوںاجنوسے تعلق رکھنے والے ایک اورنوجوان نے مبینہ طورپرخودکشی کی ہے. ذرائع مطابق جہانزیب خان ولد حاجی خان نے گزشتہ دن چھری داربارہ بور بندوق سے خودپرگولی چلاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے . جنھیںموقع پر شاگرام ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگروہ راستے میںہی دم توڑگیا ہے. زرائع کے مطابق جہانزیب کی عمر تقریبا پچیس سال اورتعلیم ایف ایس سی تھا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ خودکشی ڈپریشن بتایا گیا.