Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون سلنڈر دھماکہ میں جان بحق اورزخمیوں‌کے پسماند گان میں امدادی چیک تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کی ہدایت پر تحصیلدار چترال صیفور خان نے ایون سلنڈر دھماکےمیں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے پسماندہ گان میں ہفتہ کے روز ایون میں 17لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر تحصیلدار چترال صیفور خان نے جان بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ایون میں منظور اور شاکر کے گھر میں سلنڈر دھماکہ اور آگ لگنے سے 8افراد جلس گئے تھے۔جن میں سے اب تک 6افراد جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو زخمی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27250