Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز کے چیئرمین کا مسلم یوتھ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے لئے ٹیلنٹ رکھنے والے مگر غریب طلباء وطالبات کی مالی امداد کے ذریعے انہیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے میں مدد دینے کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے چیر مین ہدایت اللہ نے مسلم یوتھ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق یونیورسٹی کے سول اورالیکٹریکل انجینئرنگ ڈسپلن میں ROSEکو سیٹیں دے دی۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں خیبر پختونخوا کے سابق سیکرٹری لاء امیر گلاب خان بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ہدایت اللہ نے PEACE سسٹم آف سکولز کے ڈایرکٹر ثناء اللہ کے ساتھ بھی منعقدہ اجلاس میں چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کے لئے PEACEسکولز میں سیٹیں حاصل کرلی اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین بھی موجود تھے۔ دریں اثناء چیر مین روز ہدایت اللہ مزید تعلیمی اداروں میں نشستوں اور وظائف کے حصول کے لئے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے۔

Rose chairman haidatulllah mou with muslim youth uni2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5845