Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے.کے.ایچ .ایس .پی کے زیرِاہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں چترال یونیورسٹی میں پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) نفسیاتی امراض کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے گزشتہ روز چترال یونیورسٹی چترال میں ایک روزہ پروگرام اے۔کے ایچ۔ایس۔پی کے زیر انتظام منعقد ہوا جو کہ ورلڈ منٹیل ہیلتھ ڈے کے سلسلے پروگرامات کی تسلسل تھی اس سے پہلے اسی نوعیت کے ایک پروگرام بونی میں بھی منعقد ہوا تھا۔جس کا مقصد نفسیاتی مسائل کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر لوگوں میں شغور پیدا کرنا اور حل کے لیے عملی قدم اٹھانا ہے۔
.
چترال یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام کی صدارت پروجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاریؔ نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے پرنسپل طفیل نواز تھے۔ پروگرام کی نظامت سوشل ارگنائزر اے۔کے۔ایچ۔ایس۔پی نورالھدیٰ یفتالیؔ نے کی۔ جبکہ شراکاء میں چترال یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.
پروگرام کے آغاز میں نورلھدیٰ یفتالیؔ پروگرام کے اعراض و مقاصد اور اے کے ایچ ایس پی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مفتی ضیا اللہ نے خود کُشی کے بارے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تفصیل سے گفتگو کی اور قران اور سنت کی روشنی میں خود کشی کی ممانعت پر سیرِ حاصل بحث کی۔ معروف معالج بی۔ایم۔سی بونی ڈاکٹر نثار حسین نے نفسیاتی بیماری کے اثرات، وجوہات اور تدارک کے بارے سائنسی بنیاد پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض قریشی نے اس طرح کے پروگرامات بار بار اور ہر جگہوں پر کرانے پر زور دیا۔
نفسیاتی معالجہ نفیسہ نے خود کشی اوراس کے روک تھام کے سلسلے نفیساتی زاویے پر بات کی۔ مہمانِ خصوصی اور صدرِ مخفل نے اپنے خطاب میں اس طرح کے پروگرامات کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے اے کے ایچ ایس پی کی کاوشوں کوسراہا.
akhsp chitral organizes mental health program 1

akhsp chitral organizes mental health program 4

akhsp chitral organizes mental health program 3

akhsp chitral organizes mental health program 2


شیئر کریں: