Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوارغ میں منعقدہ ضلعی سطح کےسالانہ سپورٹس گالہ اختتام پذیر

شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ‌)‌ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ضلعی سطح کے سالانہ سپورٹس گالہ تین دن جاری رہنے کے بعد گزشتہ دن اختتام پزیر ہوئے۔ اس ایونٹ میں اپر چترال کے گیارہ گورنمنٹ اورنو پرائیویٹ سکولوں کو دعوت دی گئی تھی جن میں گرلز ڈگری کالج بونی اور تین پرائیویٹ سکولوں اور دو آغا خان سکولوں نے شرکت کی ،اسی طرح مجموعی طور پر ایونٹ میں کل سات سکول وکالج کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ایونٹ میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، بیٹ منٹن، ٹیبل ٹینس اور دوڑ کے مقابلے ہوئے۔اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کی طرف سے مختلف سٹال بھی لگائے گئے۔ سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب والی بال گراونڈ میں ہوئی تقیریب کے شروع میں سکول کے چار ہاوسز نے شاندار مارچ پاس کئے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معروف ایجوکیشنسٹ اور سابقہ ای ڈی او زہرہ جلال تھیں انہوں نے اپنی تقریر میں انسانی صحت کے دماغ پر اثرات اور کھیل کے فوائد بیان کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آغا خان ہائیر سکینڈری سکول کوراغ نے حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بعض سکولوں کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ ایونٹ تین دنوں تک جاری رہا۔

فٹ بال کا فائنل پامیر سکول اینڈ کالج اور AKHSS کوراغ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اور پامیر کی ٹیم نے AKHSS کی ٹیم کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کرلی۔
کرکٹ HSSCلیول میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی نے AKHSS کو ہرا دیا اور لیول SSC میں AKHSS کی ٹیم نے پامیر سے فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

والی بال HSSC لیول کے مقابلوں میں پامیر کوAKHSS کوراغ نے شکست دی اور لیول SSCمیں اسلامیہ ماڈل سکول بمباغ AKHSS کوراغ سے ہار گئی۔

ٕٹیبل ٹینس HSSCلیول کے ڈبل مقابلے میں پامیر نے AKHSSکو شکست دی اور سنگل میں بھی پامیر نے AKHSSسے ٹائٹل چھینا۔ SSC لیول کے ڈبل مقابلوں میں پرل سکول بونی نے AKHSSکو اور سنگل میںAKHSS نے پرل سکول کو ہرا دیا۔

بیٹ منٹن SSCلیول کے مقابلے میں AKSبونی نے پامیر کو جبکہ AKHSSکوراغ نے AKSبونی کو ہرا دیا SSC ڈبل مقابلوں میں پامیر نے AKHSSکوراغ کو جبکہ سنگل مقابلوں میں گرلز ڈگری کالج بونی نے AKHSSکوراغ کو ہرا دیا۔ اور سو میٹر دوڑ کی فاتح پرل سکول بونی کی طالبہ ہوئی جبکہ دو سو میٹر دوڑ AKS بونی کی طالبہ نے جیت لی۔

تقریب تقسیم انعامات آغا خان سکول کوراغ میں ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے شعبہ سیکالوجی کے لیکچرراور صدر محفل مٹرن آغا خان گرلز ہاسٹل بونی مرجان غنی تھیں تقریب سے خطاب میں پرنسپل آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ نے تمام شرکاء سکولوں کا شکریہ ادا کیا اور سکول کے منتظمین کو شاباشی دی۔

طالبات نے پیروڈی ، ڈرامہ اور ملی نعمے پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کئے۔
پرنسپل آغاخان ہائرسکینڈری سکول کوراغ نےمہمانوں کوسونئرپیش کی مہمان خصوصی نے پرنسپل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آیندہ ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔ اور کھیلو‌ں کی نفسیاتی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یاد رہے اس سال آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کو بین الاقوامی سطح پر انٹرنیشل سکول ایوارڈ 2018 میں Outstanding Commitment To Sport Award سے نوازا گیا ہے۔ جو کہ بہت بڑا اعزاز ہے۔

sports galla akhss kurag 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
26725