Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اُن کے دورے کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے برٹش کونسل کے حکام چترال کا تین مرتبہ دورہ کر چکے ہیں ۔ جن میں سے ایک دورہ حال ہی میں ہوچکاہے ۔ اور انتظامات کا جائزہ لیا گیاہے ۔ ذراءع کے مطابق ابتدائی طور پر چترال کے تین مقامات کالاش ویلی بمبوریت، گرم چشمہ، بروغل اور وادی لاسپور وزٹ پروگرام میں شامل تھے ۔ تاہم اب لاسپور ویلی کو وزٹ پروگرام سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ اور مہمان برطانوی شہزادہ کالاش ویلی بمبوریت ، بروغل اور گرم چشمہ کا ہی دورہ کریں گے ۔ ذراءع کے مطابق شہزادہ ولیم چترال کے اپنے دورے کے دوران چترال شاہی قلعہ کی بھی وزٹ کریں گے ۔ واضح رہے ، کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی والدہ انجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا بھی چترال کا دورہ کر چکی تھیں ، اور چترال کے لوگوں نے اُن کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے چترال ایئر پورٹ سے لے کر ا آفیسرز مس (پیٹیکو گاز ) تک سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہو کر اُن کا استقبال کیا تھا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی تھیں ۔ چترال کے معروف شاعر صالح نظام صالح نے لیڈی ڈیانا کے دورے پر شہرہ آفاق نظم لکھا،جو کھوار ادب کا شہپارہ ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26257