Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌جمعہ کے دن چترال دورہ کرینگے، ریشن میں‌عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کے دن ایک روزہ دورے پر چترال آرہے ہیں جس میں وہ ریشن کے مقام پر پولو گراونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ 2015ء میں سیلاب برد پیڈو کے ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کی بحالی کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل وہ دروش کے مقام پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی نوتعمیر شدہ عمارت میں کلاسز کا افتتاح کریں گے جبکہ ڈی سی لویر چترال کے دفتر میں پی ایم آریو سیل کا بھی افتتاح کرنے کے ساتھ وہ کشمیر مارخور کی ٹرافی شکار کے چیک متعلقہ کمیونٹی کے نمائندوں میں تقسیم کریں گے۔ وزرات اعلیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کے بعد وزیر اعلیٰ محمود خان کا اپر اور لویر چترال کے اضلاع کا یہ پہلا دورہ ہے۔ درین اثنا ڈی سی لویر چترال نوید احمد اور ڈی سی اپر چترال شاہ سعود نے کہاہے کہ چیف منسٹر کے دورے کے لئے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔


شیئر کریں: