Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے مدک لشٹ کیلے45 کلومیٹرروڈ کے ساتھ سیاحتی زون کی حتمی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

نئے سیاحتی زونز گنول مانسہرہ، ٹھنڈیانی ایبٹ اباد، منکیال سوات اور مدک لشٹ چترال میں بنائے جائینگے۔
نئے سیاحتی زونز سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے مرحلے میں چار نئے سیاحتی زونز کی منظوری دے دی۔ نئے سیاحتی زون گنول مانسہرہ، ٹھنڈیانی، ایبٹ اباد، منکیال سوات اور مدک لشت چترال میں بنائے جائینگے۔یہ منظوری سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت نئے مربوط سیاحتی زونز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ورلڈ بنک کے نمائندہ وفد سمیت سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ اور ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سیاحتی زونز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سینئر وزیر نے نئے سیاحتی زونز پر پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیاحتی مقامات تک 5 روڈز بنانے کی بھی منظوری دی۔ منظور شدہ سڑکوں میں 67 کلومیٹر کالام کمراٹ روڈ، 47 کلومیٹر پتھرال تھل روڈ، 23 کلومیٹر مانکیال بڈئی روڈ، 14 کلومیٹر کمراٹ جاز بانڈہ روڈ،45 کلومیٹر شیشی کوہ مداکلشٹ روڈ شامل ہیں۔
اجلاس میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے بھی کئی منصوبوں پر بھی غور ہوا جسمیں صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈیجیٹل میوزیم بنانے سمیت آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ نئے سیاحتی زونز اور سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

madaklasht
madaklasht snow sports festivl chitral concludede


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25540