Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

AKHSS سین لشٹ چترال کے طلباء کا اے.کے .یو. بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشنز

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے طلباء نے آغاخان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے ثانوی اور اعلیٰ ثانو ی اسکول سرٹیفیکٹس کے امتحانات میں نمایان کا رکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس سی دوم میں اویس اللہ فیض نے 550 میں سے 434 نمبر حاصل کرکے پورے پاکستان سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ ایچ ایس ایس دوم میں حنیف علی نے 1100میں سے 1017 نمبر حاصل کرکے پورے پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور پری انجینئرنگ گروپ میں پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس طرح اس سال آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے حصے میں قومی لیول کی تین پوزیشنزآئیں ۔

akhss seenlasht chitral students distinction 1

اس کے علاہ اسکول لیول میں ایس ا یس سی حصہ اوّل میں مجاور حسین نے 89.8 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی ، اختر نواز نے 88 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ عبد الوصی اور احتشام علی نے بالترتیب 87.8 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کیے۔
ایس ایس سی حصہ دوم میں اؤیس اللہ فیض نے 92.45 فیصد ،مہتاب احمد نے 92.27 فیصد اورشاہ زیب علی نے 92 فیصد نمبر حاصل کرکے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوئے ۔

akhss seenlasht chitral students distinction 5

اس طرح ایچ ایس ایس سی حصہ اول میں ذوہیب علی نے 93فیصد کے ساتھ پہلے نمبر ،محمد عرفان 87.8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر ، سلمان سید اور زبیر حکیم 87.2 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر کے حقدار قرار پائے ۔

akhss seenlasht chitral students distinction 4

جبکہ ایچ ایس ایس سی حصہ دوم کے حنیف علی نے 92.45 فیصد، فرحان اللہ عزیز نے 87.54 اور فیضان تاج نے 86.63فیصد نمبروں کے ساتھ بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔

akhss seenlasht chitral students distinction 3

بہترین زرلٹ آنے پر ہم اپنی طرف سے ادارے کے پرنسپل اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آغا خان ایجوکیشن سروس جی بی سی کے جنرل منیجر بریگڈئر (ر) خوش محمد صاحب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کہ آپ کی انتھک محنت اور لگن کی وجہ سے اے کے ای ایس کے تعلیمی ادارے ترقی کی راہ پہ گامزن ہیں ۔ ساتھ ساتھ ہم ان والدین کو بھی مبارکباد دیتے ہیں ۔ جن کے بچے اس سال کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے پاس ہوئے ہیں ۔

akhss seenlasht chitral students distinction 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
24362