Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کریم آباد؛ گاڑی حادثے میں‌ دوافراد جان بحق

Posted on
شیئر کریں:

چترال (محکم الدین ) دروش سے رات کے وقت کریم آبادجانے والی ٹیوٹا جیپ برشگرام کے مقام پر خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری . جس سے جیپ میں سواراعتبار خان اور عبدالولی ساکنان دروش جان بحق ہو گئے . حادثے کاشکار ہونے والی گاڑی لکڑی لے کر کریم آباد جا رہی تھی . جان بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آبآئی گاؤں روانہ کردیاگیا . جہاں بعد آزان انہیں سپرد خاک کیا گیا . چترال میں خراب سڑکوں کی وجہ سے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے . اور عوام کی طرف سے بار بار مطالبات کے باوجود حکومت کی طرف سے سڑکوں کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی . جبکہ حکومت کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر کے بہت دعوے کئے جاتے ہیں . لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24130