Chitral Times

Dec 14, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • خودکشی کاایک اورواقعہ، نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگادی، موٹرسائیکل اور کارمیں تصادم ایک جان بحق

    September 2, 2018 at 7:37 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں خود کشی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شادی شدہ جوان نے دریا میں چھلانگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ ایک اور واقعے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور غواگئی موٹر کار کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق خو دکشی کے واقعے میں یارخون لشٹ کی رہائشی چالیس سالہ جوان صدر الدین ولد گلاب خان گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا جس کی لاش کو اتوار کے روز یارخون وادی کے میراگرام نمبر دو گاؤں کے قریب دریا سے برامد کیا گیا ۔وہ دوبچوں کا باپ بتایا جاتا ہے اور کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔ چترال پولیس نے ان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز بونی بھیج دیا ہے۔ اس ہفتے کے دوران خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ تھا ۔ اسی طرح چترال ٹاؤن کے قریب پشاور روڈ پر واقع گاؤں جھوٹی لشٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل اور غواگئی موٹر کار کے درمیاں خوفناک تصادم سے دروش پرانا بازار کی رہائشی نوجوان سردار ایوب خان ولد امیر ولی شاہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ چترال پولیس نے غواگئی کار کے ڈرائیور مہتاب خان ساکن قولنڈی دیر اپر کو گرفتارکرلیا ہے۔

  • error: Content is protected !!