Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کیلئے ہر سطح پر کام ہو رہا ہے…سیکریٹری ریلیف عابدمجید

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی حکومت کو چترال کے عوام کی محرومیوں کا شدت سے احساس ہے اورمحدود وسائل سے چترال کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کے لئے ہر سطح پر کام ہو رہا ہے، سیکرٹری ریلیف محمد عابد مجید کا چترال میں گلیشیئرز کے خطرات سے دو چار علاقوں بیندی گول اور آرکاری میں مختلف تقاریب سے خطاب۔محمد عابد مجید نے کہا کہ ہمیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے بڑھ کر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ صوبائی حکومت ہر سال قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی جانی و مالی نقصانات کے ازالے پرخطیر رقوم خرچ کر نا پڑرہی ہے اگریہی رقوم ان علاقوں کی ترقی،آفات کے ممکنہ خطرات میں کمی لانے والے منصوبوں پر خرچ کی جائے تو ممکنہ خطرات و نقصانات پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت ہر بڑے دریا پر خصوصی سنسرزنصب کئے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں پیشگی امدادی اقدامات کیئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈویژن کی سطح پر ایک ایک ایمرجنسی آپریشن سینٹرمستقل طور پر قائم کر دیا گیا ہے جو ہمہ وقت پی ڈی ایم اے میں قائم صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے رابطے میں رہتا ہے۔انہوں نے گلاف پراجیکٹ کے تحت محکمہ موسمیات چترال میں قائم نئے دفتر کا معائنہ جبکہ موسمی تغیرات و تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد مشتاق نے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ریلیف نے آرکاری چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا اور عوام کو درختوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا۔

چترال کے دور افتادہ علاقہ آرکاری میں گلیشیئرز سے عوام کو درپیش خطرات کے حوالے سے سیکرٹری ریلیف،خیبرپختونخوا نے خود وہاں جاکر حالات کا جائزہ لیا،عوامی مسائل سنے اور عوام کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور منصوبے شروع کرنے کا یقین دلایا۔
Secretary Relief addressing in chitral golf project


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23613