Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریاوٰں کے بہاو میں اضافہ، سڑکیں‌دریابرد، گرم چمشہ روڈ عارضی بحال، چند روز میں‌ بارش کا امکان

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں‌ گزشتہ چند دنوں‌سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے . جس کے نتیجے میں‌ ندی نالوں‌میں‌طیغیانی کی وجہ سے دریائے چترال کے بہاو میں‌ روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے . جس کی وجہ سے جمعرات کے دن چترال گرم چشمہ روڈ شاشا کے مقام پر دریا کی کٹاو کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی . گرم چشمہ کے عوام کے مطابق شاشا کے مقام پر 2015ء کے سیلاب میں‌سڑک بہہ گئی تھی جس کو بعد میں‌ عارضی بحال کیا گیا تھا . اوراب پانی کی بہاو میں‌اضافے کی وجہ سے دوبارہ دریا برد ہوگئی . تاہم متعلقہ حکام نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیوی میشنری موقع پر پہنچادئیے ہیں‌اورجمعرات کی شام سڑک ہلکی ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کردی گئی . علاقے کے مکینوں‌کے مطابق شاشا کے مقام پر گرم چشمہ روڈ کو ہروقت خطرہ لاحق ہے . انھوں‌نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مقام پر سڑک کوباربارعارضی بحال کرنے کے بجائے مستقل بنیادوں‌پر دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ علاقے کی تقریبا اسی ہزارآبادی کو باربارتکلیف سامنا نہ کرناپڑے.

دریں اثنا چترال کے دیگردریاوں‌ کے بہاومیں‌بھی اضافہ ہوا ہے . جس کی وجہ سے رائین کے مقام پر پل دریا بردہونے کی وجہ سے تورکہو کے عوام کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا ہے .

torkhow Rayeen bridge

…………………………………………………………………………….

آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو آئندہ چند روز کے دوران شدت اختیار کر جائے گا۔جس کے زیرِ اثر جمعرات سے اتوار کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

جمعہ(شام) سے اتوار کے دوران ژوب، ڈی اٗئی خان، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان لے

چترال ٹائمزڈاٹ کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 


شیئر کریں: