Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرسکولز ڈویژنل مقابلے ،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے فٹبال ٹیم کی شاندارفتح

Posted on
شیئر کریں:

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) انٹر سکولزڈویژنل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مستوج کے طلباء‌نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلی ہے . سوات میں‌کھیلے گئے ڈویژنل مقابلے میں‌ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ٹیم کا فائنل مقابلہ دیر کے طلباء سے ہوا. جو سنسی خیزمقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا . تاہم پینلٹی کک میں‌مستوج کے طلباء‌نے برتری حاصل کی اور فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلی. ہائیرسکینڈری سکول مستوج کی ٹیم کے ہمراہ سکول کے اساتذہ کے علاوہ اے ڈی او سپورٹس فاروق اعظم بھی موجود ہے . سوات سے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے چترال کے عوام خصوصا مستوج اور ہائیرسیکنڈری سکول کے اساتذہ اور پرنسپل کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پوری چترال کیلئےخوشخبری قرار دیا . انھوں‌ںے مذید بتایا کہ چترال کے طلباء‌ میں صلاحتیوں‌کی کوئی کمی نہیں‌اگر کمی ہے تو وہ مواقع کی ہے . اگر ان کو مواقع فراہم کیا جائے . تویہ بچے کسی سے کم نہیں. انھوں‌نےبتایا کہ مستوج چترال کی ٹیم اب صوبائی مقابلوں‌میں‌حصہ لے گی . جو پشاور میں‌ منعقد ہونگے. انھوں‌نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستوج کے طلباء صوبائی سطح کے مقابلے میں‌بھی چترال کا نام روشن کرینگے .
ghss mastuj football team


شیئر کریں: