Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیسکو نے چترال میں‌غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورآنکھ مچولی کا سلسلہ شروع کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے قریب گولین کے مقام پر واپڈا کا 108میگاواٹ پن بجلی گھر سے پیدوار شروع ہونے کے باوجود پیسکو نے چترال میں غیر اغلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکے حکومت کے ان دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کیا جائے گا۔ چترال میں بجلی کے صارفین بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہونے اور خصوصاً افطار اور سحر کے اوقات میں بجلی کے چلے جانے کی وجہ سے سخت مشکل اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پیسکو سب ڈویژن چترال کے ایس ڈی او لوڈ شیڈنگ کے بارے میں اپنی مکمل لاعلمی کا اظہارکررہے ہیں جبکہ چترال کے جوٹی لشٹ میں واقع گرڈ اسٹیشن میں اہلکاروں کے مطابق پیسکو کے مرکزی دفترمیں لوڈشیڈنگ کا شیڈول ٹیلی فونی طور پر موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق وہ چترال ٹاؤن سے اورغوچ گاؤں تک اور دروش میں دن کے چوبیس گھنٹوں میں پانچ دفعہ بجلی بجھانے پر مجبور ہیں۔ چترال میں بجلی کے صارفین نے پی ٹی آئی حکومت پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گولین گول بجلی گھر سے ضلعے کے سودیہات کو بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد ک لئے 30میگاواٹ بجلی چترال کے لئے مختص کردی تھی لیکن موجود ہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکے ان کی امیدوں پرپانی پھیر دی ہے۔

اس سلسلے میں‌جب گولین پاور ہاوس کے ذمہ داروں‌سے رابطہ کیا گیا توانھوں‌نے بتایاکہ پاورہاوس سے بجلی بے غیر کسی ناغہ کے چالو ہے . لہذا لوڈشیڈنگ اورآنکھ مچولی کے سلسلے میں‌پیسکوحکام سے رابطہ کریں‌.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22595