Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پہلی دفعہ چترال میں خواتین کو رائیلٹی سے حصہ دیا جارہا ہے۔جس کو تمام مکاتب فکر نے سراہا ۔۔ساجد نواز

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے کہا ہے کہ چترال میں پہلی دفعہ جنگلات کی رائیلٹی میں خواتین کو حصہ دیا جارہا ہے ۔ جس سے مختلف مکاتب فکر کے ساتھ علمائے کرام بھی سراہتے ہیں۔ وہ اتوار کے روز شاہی مسجد چترال میں سب ڈویژن چترال کے علمائے کرام اور آئمہ مساجد سے خطاب کررہے تھے۔ جنھیں صوبائی حکومت کی طرف سے ماہانہ اعزازیہ دینے کے سلسلے میں جانچ پڑتال کیلئے بلایا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کی خصوصی ہدایت پر جنگلاتی علاقوں میں گھر گھر سروے کا کا م جاری ہے ۔ تاکہ کوئی بھی حقدار رائیلٹی سے محروم نہ رہے ۔ انھوں نے کہا کہ شریعت نے مرد کو جو حق دیا ہے وہ عورتوں کو بھی دیا گیا ہے ۔ لہذا خواتین کو ان کے حقو ق سے محروم کرنا زیادتی ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پہلی دفعہ رائیلٹی کی مد میں ملنے والی رقوم سے خواتین کو بھی ان کا حق دلوانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ انھوں نے مختلف مافیا کی طرف سے پھیلائے گئے افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی علاقوں کے ہر مرد کے ساتھ عورت کو بھی ان کا حق دیا جائیگا۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ خطیب کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء نے بھی خطاب کیا ۔ اور صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ۔ اس موقع پر آئمہ مساجد کے اسناد اور تصدیق ناموں کی جانچ پڑتا ل بھی کی گئی ۔ اور آئمہ کرام کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت آئمہ مساجد کیلئے دس ہزار ماہانہ اعزازیہ کا اعلان کیا ہے جو حکومت کی طرف سے دی گئی ضوابط و قواعد کے مطابق مخصوص شرائط پر اترنے والے امام مسجد کو دیا جائیگا۔
AC chitral sajid nawaz addressing ulma confrence 1
AC chitral sajid nawaz addressing ulma confrence 4 AC chitral sajid nawaz addressing ulma confrence 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
6580