Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

مرض کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،محمد سلیم خان کا حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی،خطے سے مرض کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا ہسپتال میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا جہاں انہوں نے ادارے کو اپنی طرف سے تین لاکھ جبکہ حکومت کیجانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا، اس موقع پرسیکرٹری زکواۃ وعشر محمد ادریس خان، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفور شاہ،تھیلیسمیافیڈریشن پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا، ادارے کے بانی اعجاز علی خان نے چیف سیکرٹری کو ہسپتال میں مریضوں کو علاج اورسہولیات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیااورکہاکہ انکے پاس تھیلیسیمیاوہیموفیلیا کے 1183مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ دیگر مریضوں کو بھی خون کے بیگس دیئے جاتے ہیں۔بعدازاں تقریب سے خطاب میں چیف سیکرٹری محمد سلیم نے حمزہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پختون خطے میں بھی ایسے ادارے موجود ہیں جوبے لوث عوامی خدمت میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیامیں مبتلا بچے اور ان کے والدین مشکل مرحلہ سے گزررہے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے اورحمزہ فاؤنڈیشن کو یہ شرف حاصل ہواہے۔ محمد سلیم خان کاکہنا تھا کہ موروثی بیماری سے کوئی بھی متاثر ہوسکتا ہے لہذا ہمیں بے بس طبقے کی ہرممکن مدد کرنی چاہیے، انہوں نے ادارے کیجانب سے گرانٹ میں اضافہ، ادارے کی سرکاری عمارت میں منتقلی کے مطالبات کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کے نوٹس میں ہیں اوروہ اس حوالے سے اپناکرداراداکریں گے۔ تقریب سے خطاب میں حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی اعجاز علی خان نے بیماری کے روک تھام کے بل پر عملدرآمد کرنے اورشادی سے قبل ٹیسٹ لازم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیااورہیموفیلیاکے مریض زندگی کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں، انکے ساتھ تعاون ہم سب کاقومی واخلاقی فریضہ ہے۔ادارے کیجانب سے چیف سیکرٹری کو شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔
Cheif secretary kp saleem visit hamza foundation 2

Cheif secretary kp saleem visit hamza hospital1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22427