Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینئروزیرسیاحت عاطف خان کی ہدایت پرکیلاش تہوارچومس کیلئے لائٹس لگا نے کا کام شروع

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی ہدایت پر کیلاش میں شروع ہونے والے چاوموس فیسٹیول کیلئے شہر کو چراغاں کرنے،مختلف مقامات، گلیوں، چوراہوں، کمیونٹی سنٹر اور دیگر مقامات پر لائٹس لگانا شروع کردی ہیں، کیلاش کی تینوں وادیوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں لائٹس لگائی جا رہی ہیں تاکہ کیلاش میں 7دسمبر سے شروع ہونے والے چاوموس تہوار میں کیلاشی قبیلے کی عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، فیسٹیول کے اختتام کے بعد یہ لائٹس مقامی آباد کے سپرد کر دی جائینگی تاکہ آئندہ بھی ان کے منعقد ہونے والے تہوار میں یہ استعمال کی جاسکیں، 7سے 22 دسمبر تک ہونے والے چاوموس فیسٹیول میں صوبائی وزیر سیاحت کی ہدایات پر ان کو سیکورٹی فراہم کرنے اور دیگر مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد نے بھی کیلاش قبیلے کا رخ کرلیا ہے جس کیلئے ٹورازم انفارمیشن سنٹر چترال میں باقاعدہ طور پر انفارمیشن ڈیسک کے ذریعے تمام سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات اور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سیاح بہترین رہنمائی میں متعلقہ علاقوں کا رخ کرسکیں۔
kalash festival and foregin visitor

kalash festival tayari2

kalash festival tayari1


شیئر کریں: