Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال آنے والے سیاحوں‌کو ہرممکن سہولیات دینے کی کوشش کرینگے..ڈپٹی کمشنرنوید احمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے . کہ سیاح چترال کے مہمان ہیں . ان کو سہولت دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی . کیونکہ سیاحتی آمدنی سے ہی چترال کو معاشی طورپرمستحکم کیا جاسکتاہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کالاش ویلی بمبوریت کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبد الصمد , ناظم ویلج کونسل ایون ون مجیب الرحمن , انچارج چترال میوزیم مس سید گل و دیگر موجود تھے . ڈپٹی کمشنر نے کالاش میوزیم کی وزٹ کی . اور کراکال گاؤں میں عمائدین سے ملے . بمبوریت موزیم انچارج اکرام حسین نے کالاش ثقافت سے متعلق تمام نودرات اور مذہبی طور پر ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا . ڈاکٹر صمدنے کالاش ویلی کی تاریخی اور سیاحتی نقط نگاہ سے بیرونی دنیا اور اندرون ملک اہمیت پر روشنی ڈالی . اور شیخاندہ گاؤں سے آگے اوستوئے کے سیاحتی مقام تک پہنچنے کیلئے روڈ کی تعمیر کو انتہائی ضروری قرار دیا . اور ڈپٹی کمشنر سے پر زور مطالبہ کیا . کہ اس سڑک کی تعمیر پر بھر پور توجہ دی جائے . انہوں نے کہا . کہ کالاش قبیلے کے لوگ منفرد تہذیب کے حامل ہیں . اور یہی انفرادیت ان کو قدیم ترین تہذیب کے حامل دیگر لوگوں سے ممتاز بناتی ہے . اس موقع پر ناظم ویلج کونسل ون ایون نے وادی کے اندر ہوٹلوں اور کاروباری مراکز میں جا بجا ٹھوس کچروں کی بہتات اور پانی کی آلودگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا . اور مطالبہ کیا . کہ وادی کے ماحول اور نالے کے پانی کو صاف رکھنے کیلئے ہوٹلوں کو اپنے کچرے سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کا پابند بنایا جائے . انہوں نے ایون کے لوگوں میں پانی کی آلودگی کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا . ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا . کہ وادی بمبوریت سیاحتی ایریا ہے . یہاں کسی کو بھی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی . بلکہ کچروں کو جمع کرنے اور انہیں ٹھکانے لگانےکیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا .
DC chitral naveed ahmad visit kalash valley 1
DC chitral naveed ahmad visit kalash valley 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24208