Chitral Times

May 6, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کاآغاز کررہے ہیں…..مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ طلباء کو اپنے علاقوں میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کاآغاز کررہے ہیں جس کے تحت سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل کوہائی اور ہائی کو ہائیرسیکنڈری سکول کادرجہ دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز حیات آباد پشاور سے جلد کیاجارہاہے۔ مشیرتعلیم نے مزیدکہاکہ واوچرسکیم کے تحت طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایاجارہاہے۔وہ ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم ارشد خان،منیجنگ ڈائریکٹر۔ای۔ایس۔ای۔ایف معتصم باللہ شاہ اور بورڈ کے دیگرممبران موجود تھے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے ہدایت جاری کی کہ بورڈ کے تمام ممبران کو سابقہ میٹنگ کی منٹس نئے ہونے والے اجلاس سے تقریباً 15 دن پہلے ضرور پہنچ جاناچاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ جس جس مہم کو کسی بھی ایجنڈا آئٹم پراعتراض ہو یا وضاحت دیناچاہتاہو تو اس کے پاس مناسب وقت ملناجاہئیے۔ مشیرتعلیم نے کہاکہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر میں خود میٹنگزکال کررہاہوں تاہم ایم ڈی کسی بھی وقت میٹنگ کال کرسکتاہے اور تمام ممبران کو بلا کر انکی رائے لے سکتاہے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے ہدایت کی کہ بذریعہ RFP فاؤنڈیشن کے ایکسٹرنل آڈٹ پرفوری طور پر کام شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ فاؤنڈیشن محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکے ذریعے تمام اضلاع میں سکولوں اورطلباء کے بارے میں معلومات اکٹھاکررہی ہے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے میعار میں بہت بہتری آئی ہے اور امسال شروع کردہ داخلہ مہم میں لاکھوں نئے طلباء سرکاری سکولوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ والدین کا اعتماد مزید بحال ہوچکاہے تاہم اساتذہ بھی بہترین نتائج کیلئے مزید کوششیں جاری رکھیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
21933