Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ بلدیات کے 13جون کے ٹھیکہ جات کی دوبارہ نیلامی 18جون کو ہوگی.سیکریٹری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے تمام رجسٹرڈ ٹھیکیدار ان کو مطلع کیا ہے کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہمارے ٹھیکہ جات جو کہ 11 جون 2018 سے 13 جون 2018 تک ہونا تھے۔ وہ اپنے مقررہ وقت یعنی رات 12 بجے سے تقریباً 15 منٹ پہلے بند ہوگئے۔ جس کے لئے مذکورہ محکمہ معذرت خواہ ہے۔
اس ضمن میں مذکورہ ٹھیکیداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ مذکورہ ٹھیکہ جات اب دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کئے جاتے ہیں جس کے لئے تاریخ 18 جون2018 سے 20 جون 2018 رات بارہ بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ جس میں تمام رجسٹرڈ ٹھیکیداروں آپ سب کو بھر پور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم جو بولیاں 13 جون 2018 تک موصول ہوچکی ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ بولی کو Reserved Bid رکھا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں: