Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 35 ویں صوبائی حفظ و قرآت مقابلوں کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ اوقاف اور مذہبی امور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 35 ویں صوبائی حفظ و قرآت کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے نامور دینی مدرسوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ صوبائی سطح کے اس مقابلے کے لئے تمام اضلاع کی سطح پر حفظ و قرآت کے مقابلے منعقد کروائے گئے تھے جن میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو صوبائی سطح کے مقابلوں میں شامل کیا گیا ۔

ان مقابلوں میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کے لئے تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے بہترین قاری حضرات کو بطور جج شامل کیا گیا تھا ۔ ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے کا نام قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شامل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو بھیجا جائے گا جس کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا ۔

سیکریٹری محکمہ اوقاف اور مذہبی امور خیبر پختونخوا جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اوقاف نے اس بابرکت محفل کے پر امن اور بہتر انداز میں انعقاد پر منتظمین، طلباء، قاری جج صاحبان اور دیگر تمام شراکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
21537