Chitral Times

Oct 15, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی ،ٹیلیفون بلز پر ٹیکس لینا زیادتی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

    September 4, 2018 at 7:54 am

    چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے پانچ سالوں تک ملاکنڈ ڈویژن بشمول چترال کوہر قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسز سے مستشنیٰ قراردیاتھا۔ لیکن اب ٹیلیفون اور بجلی وغیرہ کے بلز میں اضافی ٹیکس لیا جارہا ہے۔جوکہ وعدہ خلافی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اس سلسلے میں اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھائے۔اُنہوں نے چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی اور مخصوص نشست سے ممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ کلاش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔

  • error: Content is protected !!