Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادارہ شماریات محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیراہتمام کثیرالمقاصد سروے کا پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ادارہ شماریات محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام قومی سطح کا کثیرالمقاصد سروے(National Coordinated Multiple Indicator Cluster Survey) نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں 29 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اس سلسلے میں صوبے کے 35 اضلاع میں 40 ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں. ادارہ شماریات کے مطابق صوبے میں یہ چوتھا مکس سروے ہے اس سے پہلے 2001، 2008 اور 2016 میں یہ سروے ہو چکے ہیں اس سے پہلے دیگر سروےز میں سماجی اور معاشرتی اشاریے کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا تھا جبکہ اس مرتبہ گاؤں ، شہر اور محلے میں پینے کے پا نی کے ٹسٹ بھی کئے جائیں گے کہ آےا وہ پانی جو لوگ عموما ًگھروں میں پیتے ہیں وہ پینے کے قابل ہے یا نہیں ایک مکس سروے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے نہ صرف اضلاع کیلئے بجٹ مختص کرنے کے علاہ اضلاع کی ترقی اور پسماندگی کیلئے درجہ بندی میں آسانی ہو گی اور اسے قبائلی اور پسماندہ اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع کی ترقی اورخوشحالی کیلئے حکومت زےادہ سے زےادہ اقدامات کر سکے گی جو ماضی مےں نظر انداز کئے گئے ہےں خصوصاً سروے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے نئے اضلاع میں عوام کی سماجی و معاشی حالت سے متعلق اصل صورت حال سامنے آئے گی اور وہاں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اس سلسلے میں محکمہ پی اےن ڈی نے پہلے ہی پی سی ون کی منظوری دی ہے ہر ٹیم میں ایک سپروائزر پانچ خواتین انٹروےو کنندہ اور ایک مرد انٹرویو کنندہ شامل ہیں جبکہ ایڈیٹرز اور سیکنڈری ایڈیٹرز کی تقرری بھی کر دی گئی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ سروے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار اگلے پانچ سالہ منصوبے میں بھی معاون ثابت ہونگے نیشنل مکس کی نگرانی ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سےکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی اور ڈائریکٹر ادارہ شماریات (بی اوایس) طارق محمود کررہے ہیں اس سلسلے میں صوبے کے تمام اراکین اسمبلی، بلدیاتی ارکان ےعنی ناظمےن، کونسلرز اور مقامی علمائے کرام سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ سروے کا مقصد حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی روشنی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنا ہے;46;


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
21538