Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کسانوں کو معیاری اور مناسب قیمتوں پر کھاد کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی اختیارات تفویض

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو نخوا حکو مت نے کسا نو ں کو معیا ری اور منا سب قیمتو ں پر کھا دکی فراہمی ممکن بنا نے کے لئے صوبے کے تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں کو کنٹرولر جنر ل برائے کھا د فراہمی و قیمت کے اختیا رات تفو یض کئے ہیں۔ چیف سیکر ٹر ی خیبر پختو نخوا کی ہدایت پر تما م ڈپٹی کمشنرز کو اختیا رات ، پرائس کنٹرول، منا فع خوری و ذخیرہ اندوزی تدارک ایکٹ 1977 کے تحت سو نپے گئے ہیں۔ اسکے علا وہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو فر ٹیلا ئزر کنٹرول ایکٹ 1999 اور فر ٹیلا ئزرز کنٹرول رولز 2003 کے تحت ما رکیٹو ں میں دستیا ب کھا دوں کے معیا ر کی جا نچ پر کھ کی ذمہ داریا ں حوالے کی گئیں۔ صوبے کے تما م ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلا ع میں پرائس فکسیشن اور ما نیٹر نگ کمیٹیا ں تشکیل دیں گے جس میں تما م شراکت داروں کی شمو لیت یقینی بنا ئے جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایا ت دی گئیں ہیں کہ اضلا ع میں کسا نو ں کی شکا یا ت رفع کر نے کے لئے معیا ری کھا د کی فراہمی ممکن بنا ئی جا ئے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور منا فع خو روں کی حو صلہ شکنی کے لئے اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں۔


شیئر کریں: