Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آرایس پی کے زیر اہتمام دروش ون اورٹو میں‌زیتون کے پودے تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) اطالوی حکومت کی مالی تعاون سے پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ اپنے پارٹنر ارگنائزیشن ایس آرایس اپی کے زریعے یونین کونسل دروش 1اور دروش2 میں پی ۔ پی ۔ آر پراجیکٹ کے زریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے کوشش میں سرگرم عمل ہے ۔

گذشتہ دن ایک سادہ تقریب میں یونین کونسل دروش 1اور دروش2 کے کاشتکاروں میں ذیتون کے اعلی نسل کے پودے تقسیم کرنے کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ناظم ویلج کونسل شاہ نگار وقار احمد ، چیرمین ایل ایس او دروش2 عبدالواسع،جنرل سکریٹری ایل ایس او دروش 1 اعجاز احمد اور صوبیدار امیر فیاض وائس چیرمین وی ۔ سی لاوی نے خطاب کرتے ہوئے پی ۔ پی ۔ ایف، حکومت اٹلی اورایس ار ایس پی چترال کے اقدامات کو سراہتے ہوے کہا کہ ایس ار ایس پی نے یونین کونسل دروش 1اور دروش2 میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ زریعہ معاش پروگرام کے تحت غریب اور نادار لوگوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی جو کوشش کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہم عوام دروش اس پروگرام کو یہاں لانے پر چیف ایگزیکٹیو افیسر مسعودا لملک کے بہت ممنون ہیں ۔

پراجیکٹ کے ذمہ دار صلاح الدین صالح نے خطاب کرتے ہوئے ایس ارایس پی کے کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ PPR-SRSP پراجیکٹ کے فیز 1 میں یونین کونسل دروش 1اور دروش ٹو میں ذریعہ معاش، تعلیم،صحت ،انفراسٹکچر،ووکیشنل اور استعتد کاری ٹریننگ میں اب تک تقریبا تیرہ کروڑ چار لاکھ آٹھ ہزار نو سو نو (13,408909) روپے خرچ ہو چکے ہیں اور اس پروگرام سے ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں جوکہ کسی بھی غیرسرکاری ادارے کا دروش میں یہ سب سے بڑا کام ہے ۔
srsp olive plants distribution chitral

srsp olive plants distribution chitral1

srsp olive plants distribution chitral12

srsp olive plants distribution chitral122


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21505