Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم دنین میں‌محفل حسن قراءت و حمدونعت، 22حفاظ کرام کی دستاربندی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) دارالعلوم محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں‌ آل پاکستان محفل حسن قراءت حمدونعت کا انتہائی پررونق پروگرام کا انعقاد کیا گیا . جس میں‌ملک کے نامور قراء اورنعت خوان شخصیات نے شرکت کی . یہ روح‌پرور پروگرام شب برات کی رات گئے تک جاری رہا. اس پررونق محفل میں‌ مدرسہ ہذا سے فارع ہونے والے 22حفاظ کرام کی دستاربندی بھی کی گئی . جو چترال کے مختلف علاقوں‌سے تعلق رکھتے ہیں .

اس پروگرام کی مہمان خصوصی مولانا مفتی فیض الدین شیخ الحدیث دارالعلوم زکریا اسلام آباد تھے جبکہ پاکستان کا معروف قاری نصراللہ المالکی مرکزی رہنما اتحاد القراء پاکستان نے خصوصی شرکت کی . اس ایمان افروز محفل میں‌ چترال کے مختلف علاقوں‌سے کثیر تعداد میں‌ اہل ایمان نے شرکت کی .

قاری وقار احمد امام منصورہ لاہور، قاری عبد الرحمن قریشی ، قاری مفتی عبد اللہ اورقاری ہدایت الرحمن نے اپنی پرسوزآواز میں‌ قرآن پاک کی تلاوت کرکے محفل کومو معطر کردی . جبکہ معروف نعت خوان قاری احسان قادر، قاری معراج اللہ ، عبدلغنی المعروف دول ماما ودیگرنے حمدو نعت پیش کئے .

چترال کے ممتازعالم دین مولانا حفیظ الرحمن اورمفتی فیض الدین نے اسلامی تعلیمات اور شب برات کے حوالے سے جامع خطاب کیئے. انھوں نے کہاکہ نفسانفسی کے اس دور میں اسطرح کے پروگرامات کا انعقاد مسلمانوں‌کی ایمانوں‌کو تروتازہ کرنے اورثواب حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے . اور
اس بابرکت محفل کو منعقد کرنے پر مدرسہ کےمنتظمین اور مہتمم قاری گل فرازکی کاوشیں‌خراج تحسین کے قابل ہیں‌.
انھوں نے حاضرین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دنیاوی کاموں‌اورگھروں کو سنبھالنے کے ساتھ آخرت کی دائمی زندگی کیلئے بھی کچھ وقف کریں‌. تاکہ مرنے کے بعد بھی سکون کی زندگی گزارسکیں . انھوں‌نے فارع ہونے والے خوش نصیب حفاظ کرام اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سرآج جس طرح فخرسے بلندہوا ہے اسی طرح‌قیامت کے دن بھی وہ سرخروہونگے . اور ان کو حافظ قران اولاد کی شفاعت نصیب ہوگی.

انھوں‌نے تمام اہل ایمان سے مدارس اوردینی طالب علموں‌کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے کی اپیل کی. محفل کے اخر میں عالم اسلام، پاکستان کی سالمیت اور آمن وامان کیلئے خصوصی دعا ئیں‌بھی مانگی گئیں .
madrasa tahfeezul quran dastar bandi chitral danin 1
madrasa tahfeezul quran dastar bandi chitral danin 3
madrasa tahfeezul quran dastar bandi chitral danin 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21310