Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کیلئے وزیراعظم سے خصوصی پیکیج کی سفارش کی جائے گی۔ شوکت یوسفزئی

Posted on
شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بدامنی اور کشیدہ حالات کیوجہ سے قبائلی علاقوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہاں کے عوام بھی کافی مشکلات سے گذر چکے ہیں اسلئے جس طرح وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے اسی طرح وزیراعظم سے خصوصی پیکیج ملاکنڈ ڈویژن کو بھی دینے کی سفارش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں شوکت یوسفزئی نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کیخلاف پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کرپشن کا کوئی ثبوت ہو تو سامنے لائے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بی آر ٹی سے متعلق پرانی ویڈیوز چلا کر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ 29 ارب روپے کی خطیر لاگت سے بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لاہور بی آر ٹی پر 31 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس کا موازنہ پشاور بی آر ٹی سے نہ کیا جائے پشاور بی آر ٹی پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی 27 کلو میٹر طویل منصوبہ ہے جس کی لاگت 29 ارب روپے ہے لیکن بعض سیاسی مخالفین اور اینکر پرسن اس منصوبے کو بلاجواز بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اُن کا مقصد صرف اور صرف تنقید برائے تنقید ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم پر 1947 سے تسلسل کیساتھ کرپٹ مافیا مسلط ہونے کیوجہ سے ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبو دیا گیا ہے دونوں سیاسی جماعتوں کی باریوں کی سیاست نے ملک کو دیوالیہ کیا اور آج ہم اُن کے قرضوں کیوجہ سے روزانہ 7 ارب روپے سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ان لوگوں سے ملک کی دولت لوٹنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے تو وہ چیخنے لگتے ہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کیساتھ پائی پائی کا حساب کرکے اس ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا ان لوگوں کے پیٹ میں اسلئے مروڑ اُٹھ رہا ہے کہ عوام نے ملک لوٹنے والوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور جب سے تحریک انصاف برسراقتدار آئی ہے حلف اُٹھانے کے چار دن بعد مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حالانکہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں بہتر سمت پر جا رہی ہے کیونکہ عمران خان ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ حقیقت کے برعکس ہیں اور بعض الیکٹرانک میڈیا چینلز پر پرانی فوٹیج چلا کر نہ صرف بی آر ٹی منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ عوام کو بھی کنفیوژن کا شکار بنایا جا رہا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اٹک کے اُس پار بعض اینکر پرسن صوبائی حکومت کی بغض معاویہ میں مخالفت پر تلے ہوئے ہیں بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو شفاف طریقے سے مکمل ہونے کی طرف جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چکدرہ تا کالام اور خوازہ خیلہ تا بشام منصوبے کو سی پیک سے ختم کرنے کے حوالے سے جو باتیں زیر گردش ہیں وہ بھی حقیقت کے برعکس ہیں کیونکہ اس حوالے سے کوئی کاغذی کارروائی پہلے نہیں ہوئی ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا جا رہا ہے پی ٹی ایم کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ وہ پختونوں کے حقوق کیلئے جو باتیں کر رہے ہیں وہ درست ہیں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے پختون لیڈر شپ تحریک انصاف میں موجود ہے اور آج ملکث تاریخ میں پہلی بار وفاقی کابینہ میں سب سے زیادہ تعداد پختونوں کی ہے وزیراعظم بھی پختون ہے جو پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے میں پرعزم ہیں پختونوں کیلئے آواز اُٹھانے والے بہروپیوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ان لوگوں نے ایزی لوڈ کلچر کو فروغ دیکر پختونوں کو پوری دنیا میں رسوا کیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز پاپا بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن چونکہ ہمیشہ حکومت میں رہ چکے ہیں اسلئے اب حکومت سے باہر ہونے کیوجہ سے وہ حکومت کیخلاف واویلا کر رہے ہیں اگر عوام نے اُن کو مسترد کر دیا ہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے صوبائی وزیر کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور میڈیا کالونی پر تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر نے صحافیوں کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


شیئر کریں: